24 ستمبر، 2016، 4:49 PM

ایران سے مذاکرات کے لئے امریکہ کی متعدد درخواستیں

ایران سے مذاکرات کے لئے امریکہ کی متعدد درخواستیں

اسلامی جمہوریہ ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سکریٹری علی شمخانی نے علاقائی موضوعات کے بارے میں ایران کے ساتھ مذاکرات کرنے سلسلے میں امریکہ کی متعدد درخواستوں کی ط رف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ کو علاقہ میں اپنے منصوبوں اور پالیسیوں کی شکست کے خطرے کا احساس ہے۔

مہر خبررساں ایجسی کی اردو سروس کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سکریٹری  علی شمخانی نے علاقائی موضوعات کے بارے میں  ایران کے ساتھ مذاکرات کرنے سلسلے میں امریکہ کی متعدد درخواستوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ  امریکہ کو علاقہ میں  اپنے منصوبوں اور پالیسیوں کی شکست  اور ناکامی  کے خطرے کا احساس ہے۔

شمخانی نے شہداء کے اہلخانہ کے ایک اجتماع  سے خطاب  میں صدام معدوم کی طرف سے مسلط کردہ جنگ کے دوران  آبادان کا محاصرہ توڑنے اور آبادان کے عوام کی  شجاعت اور استقامت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ  350 دن تک آبادان کے عوام کی استقامت و پائداری جنگ سے پہلے ایک جنگ تھی جس میں آبادان کے عوام نے صدام معدوم کے پلید منصوبے اور  نقشہ کو ناکام بنادیا۔

شمخانی نے کہا کہ امریکہ نے ایران کے ساتھ مذاکرات کے لئے متعدد درخواستیں کی ہیں لیکن ایران نے امریکی درخواستوں پر اس لئے منفی جواب دیا ہے کہ کیونکہ امریکہ کے ایسی حکومتوں کے ساتھ قریبی  تعلقات قائم ہیں جو خطے میں براہ راست دہشت گردی کے فروغ اور دہشت گردانہ اقدامات میں ملوث ہیں۔

شمخانی  نے کہا کہ آج بعض نام نہاد اسلامی ممالک ، اسلامی اخوت و برادری کو مضبوط و مستحکم بنانے کے بجائے مسلمانوں کے قتل عام کے لئے امریکہ کے ساتھ اتحاد قائم کئے ہوئے ہیں۔ آج  بعض اسلامی ممالک کے پروردہ دہشت گرد ، مسلمانوں کا خون بے دردی اور بے رحمی کے ساتھ بہا رہے ہیں۔

شمخانی نے کہا کہ  اسلام امن و سلامتی کا پیغام دیتا ہے جبکہ بعض عرب ممالک امریکہ کی سرپرستی میں اسلام کو بدنام کرنے کی مذموم کوشش کررہے ہیں  اور مسلمانوں پر حج کا راستہ بند کرکے صد عن سبیل اللہ  اور گناہ کبیرہ کا ارتکاب کررہے ہیں۔

علی شمخانین ے کہا کہ جسط رح امریکہ  سےصدام کو کوئی فائدہ نہیں  پہنچ سکا اسی طرح  سعودی حکومت اور آل سعود کو بھی امریکہ اور اسرائیل سے کوئی فائدہ نہیں  پہنچ سکے گا ۔ امریکہ قابل اعتماد ملک نہیں اور امیرکہ پر اعتقاد حماقت اور نادانی ہے۔

News ID 1867142

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha